کرنٹ افیئرز 2024 اردو میڈیم کے لیے
کرنٹ افیئرز 2024 کا پہلا سوال ہے سی ائی ایس ایف یعنی سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل کے طور پر کس کا تقرر
کیا گیا؟
یہاں پر تین چار باتیں اہم ہیں جو آپ کو یاد رکھنی ہے، پہلا ہے سی ائی ایس ایف کا فل فارم یعنی سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس اور دوسری بات اس کا جو خیام عمل میں ایا ہے وہ 1969 میں <سی ائی ایس ایف کے اہم کام جو ہوتے ہیں وہ ہے اہم مقامات کی نگرانی کرنا سرکاری عمارتوں کی تاریخی مقامات کی دہلی میٹرو کی اور ہوائی اڈوں کی نگرانی سی ائی ایس ایف کے انڈر میں ہوتی ہے۔ اور یہ جو ادارہ ہے یہ منسٹری اف ہوم افیئرز کی نگرانی میں، یہ ادارہ کام کرتا ہے ،سی ایس ایف عام طور پر میل ڈامنیٹڈ ادارہ ہے لیکن یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ وہاں پر ایک خاتون کو ڈائریکٹر جنرل کے طور پر تقررکیا گیا ہے، اور اس خاتون کا نام ہے نیانا سنگھ ،،نیانا سنگھ سی ائی ایس ایف کے پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل بنی ہے۔
اگلا سوال ہے ویر بال دیوس ہر سال 26 دسمبر کو کس سکھ گرو کے چار بیٹوں کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے؟
اور اس کا صحیح جواب ہے گرو گوبیند سنگھ یعنی ویر بال دیوس جو ہر سال 26 دسمبر کو منایا جاتا ہے وہ گرو گوبند سنگھ کے چار بیٹوں کی شہادت میں شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے گرو گوبیند سنگھ کون تھے گرو گوبند سنگھ یہ سکھوں کے دسویں اور اخری گرو تھے ان کے چار لڑکے تھے، پہلا ہے زراور سنگھ، دوسرا فتح سنگھ ،تیسرے ہیں جائی سنگھ، چوتھے کلونت سنگھ، یہ چار بیٹوں کی شہادت کی یاد میں ویر بال دوس ہر سال س۲۶ دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ ان چاروں بیٹوں نے اورنگزیب کے خلاف جنگ میں حصہ لیا تھا ۔
اگلا سوال ہے 2024 کے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں پہلی بار کون سا کھیل متعارف کیا گیا؟
یعنی 2024 میں جو کھیلو انڈیا یوتھ گیم ہوا ہے اس میں پہلی بار ایک کھیل کا تعارف کیا گیا ہے، وہ کھیل ہے سکویش سکویش کو 2024 کے کھیلو انڈیا یوتھ گیم میں شامل کیا گیا ہے، کھیلو انڈیا یوتھ گیم یہ 6ایڈیشن تھا اور یہ 19 جنوری تا 31 جنوری 2024 کو یہ گیمز منعقد ہوئے اور اس کا مقام تھا تمل ناڈو یعنی تمل ناڈو ریاست میں یہ کھیل منعقد ہوئے تمل ناڈو میں چار شہر چنائی ترچی مدرائی اور کوئمبتو میں یہ کھیل منعقد ہوئے، صحیح جواب ہے سکویش، سکویش کو 2024 کے کھیلوں انڈیا یوتھ گیمز میں پہلی بار شامل کیا گیا۔
اگلا سوال ہے ہندوستان نے اپنی کرنسی کے عالمی استعمال کو فروخت دینے کے اقدام کے طور پر خام تیل کی خریدداری کے لیے کس ملک کو روپے میں ادائیگی کی؟
تیل یعنی پٹرولیم کا جو ہمارے پاس درامد ہوتا ہے اس کے بدل کے طور پر جو رقم دی جاتی ہے عام طور پر ڈالر میں دی جاتی ہے، لیکن حال ہی میں ہندوستان نے اپنی کرنسی، یعنی روپیے کو تیل کی خریداری کے لیے استعمال کیا ہے۔ اور وہ ملک ہے یو اے ای یعنی یونائٹڈ عرب ایمریٹس کے ساتھ جو تیل کی خریداری ہوئی ہے وہ روپیے میں ہوئی ہے۔
اگلا سوال ہے اس مادہ چیتا کا کیا نام ہے جس نے حال ہی میں مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں تین بچوں کو جنم دیا ہے؟
یہ بہت اہم سوال بن جاتا ہے جب کبھی چیتا کا ذکر ائے گا تو ضرور کنو نیشنل پارک کا بھی ذکر ائے گا کونو نیشنل پارک کے تعلق سے بھی سوال بن سکتا ہے کہ وہ کہاں پر قائم ہے تو اس کا جواب ہوگا مدھ پردیش میں، یہاں پر چیتا کو رکھا گیا ہے اور جس چیتا نے تین بچوں کو جنم دیا ہے اس چیتا کا نام ہے آشہ اور یہ نام وزیراعظم نریندر مودی نے اس چیتا کو دیا ہے تو صحیح جواب ہےآشہ نے حال ہی میں مدھ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں تین بچوں کو جنم دیا ہے۔
اگلا سوال ہے حال ہی میں ریلیز ہونے والی کتاب وائی بھارت میٹرز کے مصنف کون ہیں؟
وائی بھارت میٹرز کے مصنف ہیں جے شنکر ایس جے شنکر یہ ایکسٹرنل افیئر منسٹر ہیں انہوں نے اس کتاب میں پچھلے دہے میں وزیراعظم نریندر مودی کی خیالات میں ہندوستان کی جو کامیابیاں ہوئی ہیں اس کا اس میں ذکر کیا ہے۔
اگلا سوال ہے ہندوستان اور کس ملک نے اپنے 147 سالہ تاریخ میں اب تک کا سب سے چھوٹا ٹیسٹ کھیلا ہے جو 107 اوورز یعنی 642 گیندوں میں ختم ہو گیا؟
یہ اب تک کا سب سے چھوٹا ٹیسٹ کھیلا گیا ہے دو ملکوں کے درمیان میں ایک ہے ہندوستان اور دوسرا ہے ساؤتھ افریقہ یعنی جنوبی افریقہ، اس میچ میں بھارت فاتح رہا ہے۔
اگلا سوال ہے عالمی یوم ہندی 2024 ہر سال کس تاریخ کو منایا جاتا ہے؟
عالمی یوم ہندی، ورلڈ ہندی ڈے یہ منایا جاتا ہے 10 جنوری کو ،10 جنوری کو ہی کیوں منایا جاتا ہے کیونکہ اسی دن 1975 میں ایک پہلی عالمی کانفرنس ناگپور میں ہوئی تھی اس کانفرنس کی یادگار میں ہر سال 10 جنوری کو عالمی یوم ہندی منایا جاتا ہے۔
اگلا سوال ہے بھارت کی پہلی آبدوز سیاحت کس ریاست میں شروع کی جائے گی ؟
پہلی آبدوز سیاحت یعنی فرسٹ سب میرین ٹورزم،، فرسٹ سب میرن ٹورزم یہ جو ہے یہ گجرات میں شروع کی جائے گی، اور مقام کہاں پر ہوگا؟ مقام ہوگا دوارکہ شہر کے ساحل پر بیٹ دوارکہ نامی چھوٹے سے جزیرے پر، یہاں پر ایک سب میرین کے اندر ٹورزم کا شروعات کی گئی۔
اگلا سوال ہے کون سا ملک، سال 2024 جولائی میں یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کی سربراہی کرے گا؟
یونسکو ورلڈ ہیریٹیج کمیٹی کی سربراہی کرنے والا ملک کون سا ہے 2024 کا یہ ملک ہے بھارت، بھارت یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج کمیٹی 2024 کی سربراہی کرے گا یہ پہلی دفعہ ہے جو بھارت اس کمیٹی کی سربراہی کر رہا ہے۔ اور یہ جو کمیٹی کی میٹنگ ہونے والی ہے وہ 21 جولائی تا 31 جولائی نئی دہلی میں ہونے والی ہے ۔۔
Tags:
کرنٹ افیئرز